• Home  
  • بلوچستان میں کوئی بغاوت نہیں بلکہ یہ خالصتاً دہشت گردی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- Uncategorized

بلوچستان میں کوئی بغاوت نہیں بلکہ یہ خالصتاً دہشت گردی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (16 ستمبر 2026): ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی بغاوت نہیں بلکہ یہ خالصتاً دہشت گردی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے العربیہ کو انٹرویو میں دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ صوبہ […]

اسلام آباد (16 ستمبر 2026): ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی بغاوت نہیں بلکہ یہ خالصتاً دہشت گردی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے العربیہ کو انٹرویو میں دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ صوبہ بلوچستان میں کوئی بغاوت نہیں بلکہ خالصتاً دہشتگردی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹس بھی تصدیق کرتی ہیں کہ دہشتگرد تنظیمیں افغانستان میں موجود ہیں۔ پاکستان افغانستان سے ہونیوالے حملوں کیخلاف انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان سب سے کامیاب انسداد دہشت گردی مہم چلا رہا ہے۔ رواں سال ہزاروں آپریشنز میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ دہشت گردوں اور پراکسیز کیخلاف یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان واضح کر چکی ہے کہ ہر ملک کے اپنے الگ الگ قومی مفاد ہیں اور ہمارے کسی ایک ملک کے ساتھ تعلقات دوسرے کی قیمت پر نہیں ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کے امریکا اور ایران دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور دوست ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات کی وجہ سے پاکستان غیر جانبدار اور منصفانہ ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

بھارت سے بات چیت برابری اور خود مختاری کے احترام پر ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.