• Home  
  • پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں!
- پاکستان

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں!

لاہور : پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں! جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 ملازمین اور 10 نجی ایجنٹوں کو گرفتار […]

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں!

لاہور : پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں! جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 ملازمین اور 10 نجی ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے لاہور زون کے ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے گارڈن ٹاؤن، شاہدرہ اور ہربنس پورہ پاسپورٹ دفاتر کے باہر چھاپے مارے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے اور وہ شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے نام پر غیر قانونی رقوم وصول کر رہے تھے

۔ ملزمان فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے مقررہ فیس سے زائد رقم بٹورتے تھے۔

ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس، ٹوکنز، بینک چالان، رسیدیں اور دیگر اہم شواہد بھی برآمد کر لیے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ پاسپورٹ دفاتر کے باہر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث دیگر عناصر کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.