• Home  
  • پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری
- Uncategorized

پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

پشاور : صوبائی دارلحکومت پشاور میں‌ سعودی ایئر لائن کے دفتر کا افتتاح کردیا، جس سے شہریوں کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں سعودی ایئرلائن کے دفتر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سعودی سفیر کی خیبرپختونخوا آمد […]

پشاور : صوبائی دارلحکومت پشاور میں‌ سعودی ایئر لائن کے دفتر کا افتتاح کردیا، جس سے شہریوں کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں سعودی ایئرلائن کے دفتر کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سعودی سفیر کی خیبرپختونخوا آمد صوبے کے لیے خوش آئند اور مثبت پیش رفت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی ایئرلائن کے دفتر کے قیام سے شہریوں، بالخصوص حج اور عمرہ زائرین کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

گورنر نے بتایا کہ خیبرپختونخوا سے ہر سال ہزاروں افراد حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں، اس لیے پشاور میں سعودی ایئرلائن کے دفتر کا قیام اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے سعودی سفیر سے پشاور میں سعودی قونصل خانہ قائم کرنے کی درخواست بھی کی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ برادرانہ اور مضبوط رہے ہیں، جبکہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.