• Home  
  • ہنگری کے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے آموں کے لاجواب ذائقے کے گرویدہ
- پاکستان

ہنگری کے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے آموں کے لاجواب ذائقے کے گرویدہ

اسلام آباد : پاکستان کی جانب سے بھیجا گیا آموں کا تحفہ ہنگری کے وزیراعظم پیٹر کی توجہ کا مرکز بن گیا اور لاجواب ذائقے کے گرویدہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہنگری کے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے آموں کے شاندار تحفے اور ان کے لاجواب ذائقے کے گرویدہ ہو گئے۔ سوشل […]

اسلام آباد : پاکستان کی جانب سے بھیجا گیا آموں کا تحفہ ہنگری کے وزیراعظم پیٹر کی توجہ کا مرکز بن گیا اور لاجواب ذائقے کے گرویدہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہنگری کے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے آموں کے شاندار تحفے اور ان کے لاجواب ذائقے کے گرویدہ ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر ہنگری کے وزیراعظم نے اس منفرد تحفے کا تذکرہ انتہائی دلچسپ اور خوشگوار انداز میں کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ہنگری کے وزیراعظم نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا “جب میں دن کے اختتام پر اپنے دفتر پہنچا تو وہاں پاکستان کے لذیذ آموں کا ایک شاندار تحفہ میرا انتظار کر رہا تھا، یہ آم اتنے ذائقہ دار تھے کہ دفتر پہنچنے کے محض ایک گھنٹے کے اندر اندر ہی تقریباً سب ختم ہو گئے۔”

انہوں نے پاکستانی آموں کے منفرد ذائقے اور مٹھاس کی بھرپور تعریف کی اور اس خیر سگالی کے جذبے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر سربراہانِ مملکت کے درمیان تحائف کا تبادلہ میڈیا اور عوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ایک طرف جہاں پاکستان کے میٹھے آموں کی خوشبو ہنگری کے وزیراعظم کے دفتر تک پہنچی، وہیں دوسری طرف نیٹو سمٹ سے واپسی پر ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے رکن ممالک کے سربراہان کو ‘ریوالور’ تحفے میں دیے جانے کا معاملہ بھی عالمی میڈیا پر خوب زیرِ بحث رہا ہے۔

سفارتی ماہرین کے مطابق پاکستان کی جانب سے دنیا بھر میں بھیجے جانے والے آم نہ صرف ملکی ثقافت کے سفیر ہیں بلکہ یہ دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے میں بھی ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.