27

8ستمبر کا جلسہ، پی ٹی آئی نے حکمت عملی تیار کرلی

(جہاں نما )پی ٹی آئی نے 8ستمبر کو ہونے والے جلسے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی۔
چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، کور کمیٹی کا اجلاس کے پی ہاؤس میں ہو ا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں 8 ستمبر کو ہونے والے جلسے کیلئے حکمت عملی تیارکرلی گئی ۔ کور کمیٹی اراکین نے کہاکہ عدلیہ کے حوالے سے کوئی بھی بل قانون سازی کیلئے آتا ہے تو اس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی،8 ستمبر کے جلسے کیلئے ملک بھر سے لوگوں کو سنگجانی لایا جائے، تمام ایم این ایز کو اپنے اپنے حلقوں سے لوگوں کو اکٹھا کر کے لانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی میں نیب ترامیم کے پیش نظر بانی چئیرمین اور بشریٰ بی بی کے کیسز کرنے کیلئے درخواست دینے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔ کور کمیٹی اراکین نے کہاکہ پی ٹی آئی کے امیدوار کی کارکن میٹنگ پر پولیس کے چھاپے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ 8 ستمبر کو ہر حال میں سنگجانی کے مقام پر جلسہ کریں گے۔
اجلاس میں ممبران اسمبلی کو کارکنان کو جلسہ میں لانے کی ذمہ داری بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں