41

نئی کرنسی؛ خاتون ڈیزائنرز کے بنائے ہوئےکرنسی نوٹ ڈیزائن سیلیکٹ

(جہاں نما )سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے سے 5 ہزار روپے تک نئے نوٹوں کے ڈیزائنوں میں سے کچھ کو مزید غور کے لئے منتخب کر لیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ منتخب کئے گئے زیادہ کرنسی نوٹ خاتون آرٹسٹوں نے ڈیزائن کئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں 10 روپے ، 500 روپے ، 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کے 2 ڈیزائن شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے ایک ایک کو مزید غوع کے بعد پرنٹنگ کے لئے منتخب کیا جائے گا۔ نئے ڈیزائن کئے گئے کرنسی نوٹوں پر قائداعظم محمد علی جناح اور محترمہ فاطمہ جناح کی تصاویر نمایاں ہیں، نئے کرنسی نوٹوں کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق پرنٹ کر کے دسمبر تک جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں