50

قومی کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے

(جہاں نما / سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے محمد حارث نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خبر سنائی، انہوں نے اپنے نکاح کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ نکاح کی تقریب سے چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
نکاح کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور ساتھی کرکٹر عباس آفریدی نے شرکت کی۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح کی تقریب کی مناسبت سے محمد حارث نے سفید کرتا پاجامہ اور کوٹ زیب تن کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں