35

قومی ہیرو ارشد ندیم کون سے ملک جا رہے ہیں بڑی خبر آگئی

(جہاں نما )اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کی دعوت پر آج رات گئےپیرس کے لیے پرواز بھریں گے
پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی سٹار اتھلیٹ اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج رات پیرس روانہ ہوں گے، ارشد ندیم آئی او سی کی دعوت پر پیرس جارہے ہیں، کوچ سلمان اقبال بٹ بھی ارشد ندیم کے ہمراہوں گے ،
اتھلیٹ چھ ستمبر کو پاکستان پیرا اتھلیٹ حیدر علی کا مقابلہ بھی دیکھیں گے، ارشدندیم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیرس میں کامیابی کے بعد دوبارہ پیرس جانے پر وہ بے حد خوش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں